ایم ایم عالم جیسے ہیروز قوم کا اثاثہ ہیں: وزیراعظم نواز شریف

muhammad ali محمد علی پیر 7 ستمبر 2015 22:38

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 7 ستمبر 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایم ایم عالم جیسے ہیروز قوم کا اثاثہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج کے دن 50 سال قبل پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو ناکام بناکر ملک کی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا تھا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ نے جرات اور بہادری سے دشمن کو شکست دی تھی۔ پاک فضائیہ جے ایف 17 تھنڈر جیسے طیارے بنانے والی دنیا کی واحد فورس ہے۔ آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا انتہائی اہم کردار ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں