وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں کا رسک الاؤنس کی بندش کیخلاف(کل)ہڑتال کا اعلان

شہر کے تینوں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند رہے گی

پیر 7 ستمبر 2015 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)وفاقی دارالحکومت کے ڈاکٹروں نے رسک الاؤنس کی بندش کیخلاف(کل)منگل کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے ،شہر کے تینوں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میڈیکل رسک الاؤنس کی بندش پر اسلام آباد کے ڈاکٹر گزشتہ کئی روز سے وزارت خزانہ سے الاؤنس کی بحالی کامطالبہ کررہے تھے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیر کو اعلاان کیا کہ ایک ہفتہ کے انتظار کے بعد بھی وزارت خزانہ کی طرف سے میڈیکل رسک الاؤنس بحال نہیں کیا گیا اس لئے منگل کو پمز، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال کے ڈاکٹر ہڑتال کرینگے اس موقع پر تینوں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی بند رہے گی اور صرف ایمرجنسی کھلی ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں