سپریم کورٹ، الیکشن قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی بارے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل

منگل 8 ستمبر 2015 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے ضمنی انتخابات کے دوران حکومتی وزراء اور ارکان اسمبلی کی جانب سے الیکشن قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی بارے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کوڈ آٰف کنڈیکٹ بحال کر دیا ہے ۔جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر منگل کے روز یہ حکم جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے وکیل ابراہیم ستی پیش ہو ئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے انتخابی قو اعد و ضو ابط ورکر پارٹی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور آرٹیکل 218 کی روشنی میں بنائے گئے تھے ۔اس کوڈ آٰف کنڈیکٹ کا مقصد عام انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانا ہے ۔ تاہم حکومتی وزراء اور ارکان پارلیمنٹ اس کوڈ آٰف کنڈیکٹ کے نہ ہوتے ہوئے حلقوں میں جاتے ہیں اور ترقیاتی کاموں کا اعلان کر کے انتخابی پراسیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا جائے ۔ جس پر عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ضمنی انتخابات ا ور دیگر حوالے سے جاری کردہ کوڈ آٰف کنڈیکٹ بحال کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں