قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں کل مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے

منگل 8 ستمبر 2015 13:01

قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں کل مزید پانچ میچ کھیلے جائیں گے

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی ٹونٹی کپ کے مین راؤنڈ کے مزید پانچ میچ بدھ کو جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ساتھ کھیلے جائیں گے۔ ملک بھر سے 12 ٹیمیں قومی چیمپئن بننے کیلئے ایکشن میں نظر آئینگی۔ ان ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں حیدرآباد ریجن، ملتان ریجن، کراچی وائٹس، سیالکوٹ ریجن، بہاولپور ریجن، راولپنڈی ریجن جبکہ گروپ بی میں ایبٹ آباد ریجن، کراچی ریجن بلیوز، لاہور وائٹس، اسلام آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، پشاور ریجن شامل ہیں۔

اسلام آباد کے ڈائمنڈکرکٹ گراؤنڈ میں دو میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلا میچ حیدر آباد اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں کراچی وائٹس اور بہاول پورریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ راولپنڈی سٹیڈیم میں تین میچ ہونگے پہلے میچ میں ایبٹ آباد اور لاہور وائٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا، دوسرے میچ میں پشاور کا مقابلہ فیصل آباد سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں راولپنڈی اور ملتان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ، ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی، 13 ستمبر تک لیگ میچز کھیلے جائیں گے اور اس کے بعد دونوں سیمی فائنلز 14 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ قومی چیمپئن کا فیصلہ 15 ستمبر کو فائنل میں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں