یوریاکی فی بوری کی قیمت میں 160 روپے اضافہ

منگل 8 ستمبر 2015 14:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی فرٹیلائزر مینوفیکچررز نے بھی یوریا کی فی بوری قیمت ایک سو ساٹھ روپے بڑھاد ی، کاشت کاروں کو سالانہ اٹھاسی کروڑ روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

حکومت نے جہاں کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں تریسٹھ فیصد اضافہ کیا، وہیں مقامی فرٹیلائزر کمپنیوں نے بھی یوریا کی فی بوری پر ایک سو چالیس سے ایک سو ساٹھ روپے بڑھا دیئے۔ ذرائع کے مطابق کاشتکار سال میں یوریا کی اوسطا پچپن لاکھ بوریاں استعمال کرتے ہیں، اب کاشتکار جو بلند لاگت اور زرعی پیداوار کی قیمتوں میں کمی کے باعث پہلے ہی پریشان ہیں، یوریا کی فی بوری قیمت میں اضافے سے انھیں سالانہ آٹھاسی کروڑ روپے اضافی خرچ کرنا پڑیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں