سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ”مالیاتی انتظام وانصرام “ کے موضوع پر22 واں کورس شروع ہوگیا،107 شرکاء شرکت کررہے ہیں
منگل 8 ستمبر 2015 14:39
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ”مالیاتی انتظام وانصرام “ کے موضوع پر22 واں کورس جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں شروع ہوگیا ۔ کورس میں107 شرکاء شرکت کررہے ہیں جن مین نہ صرف سی ڈی اے افسران و ملازمین بلکہ اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نیم سرکاری اداروں ، ایچ بی ایل ، حبیب میٹرو پولٹن، سٹینڈرڈ چارٹر بینک کے ملازمین ، 16 اقراء، ائیر، بحریہ، علامہ اقبال، زیبیس ،پنجاب، پرسٹن، قائداعظم، فاطمہ جناح، پی ایچ اے، بی یو آئی سی، آئی آئی یو آئی اور آئی سی ایم اے پی کے طلباء کے ساتھ ساتھ نیشنل یوتھ اسمبلی کے ممبران بھی شامل ہیں ۔
کورس کے کوارڈینیٹر اور بحریہ یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر عجب خان بر کی نے کورس پر روشنی ڈالی اور اس امید کا اظہارکیا کہ اس ٹریننگ کے بعدشرکاء اپنی اپنی فیلڈ میں تعمیری نتائج دیں گے۔(جاری ہے)
کورس کا مقصدشرکاء کو جدید طریقہ تعلیم ، روز مرہ کی فنانس ڈیلینگ، بجٹ، اکاؤنٹس اور فنانس کے رولز اور جدید نظریے اور طریقے، فنانس سے اگاہی فراہم کرنا ہے۔
کورس میں آئے ہوئے مہمانوں اور مندوبین نے ٹریننگ اکیڈمی کی بڑھتی مقبولیت پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان کو مبارکباد دی اور سی ڈی اے کی کاوششوں کو سرہا۔ مختلف یونیورسٹیوں نے کے طلباء وطالبات نے بھی ثناء اللہ امان اور سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا ی۔ سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں سی ڈی اے ہی وہ واحد ادارہ ہے جہاں مفت اور معیاری ٹریننگ کروائی جا رہی ہیں ۔ صرف یہی نہیں کہ سی ڈی اے کے ملازمین کو تربیت یافتہ بنایا جائے بلکہ ہمارا مشن ہے کہ اسلام آباد کے تمام ملازمین و نوجوانوں کو ان کے متعلقہ فیلڈ کی تربیت دے کراسلام آباد کو منفرد بنایا جائے ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی ٹریننگ اکیڈمی عنقریب دوسرا ٹیچر ٹریننگ پروگرام اور کمیونٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرے گی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سے مستقبل قریب میں بہت اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید
صحافیوں کو پیشہ وارانہ طور پر مضبوط ہونا چاہیے ، پیشے سے گہری وابستگی اور فرض شناسی انتہائی ضروری ہے، ..
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بغیر اطلاع عدالت نہ آنے والے وکلاء کے کیسز خارج کردئیے
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
ہمفری ایلومینائی پاکستان و امریکا کو ایک بہتر جگہ بنا رہے ہیں، امریکی سفیر
اسلام آباد میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
دوبئی سے غیر قانونی طور پر موبائل فون لانے والے 2 ملزمان گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے جعلی انجن آئل بنانے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
غیر قانونی پاسپورٹ بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون ،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
انسانی سمگلنگ و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے خلاف آپریشن ، دو ملزمان گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا