چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان

منگل 8 ستمبر 2015 15:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزرات امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو عام انتخابات سے قبل آزاد کشمیر کے لینٹ افسران کو تبدیل کرنے کی تجویز دے دی آئندہ چند روز میں آئی جی و چیف سیکرٹری آزاد کشمیر کو تبدیل کیا جانے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے امکان ہے ۔با وثوق ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

08 ستمبر۔2015ء کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر راجہ فاروق حیدرخان نے آئندہ انتخابات سے قبل وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کو درخواست کی ہے کہ چیف سیکرٹری عابد علی عابد اور آئی جی آزاد کشمیر ملک خدا بخش اعوان کو تبدیل کر کے قابل اعتماد لینٹ افسران کا تقرر کیا جائے ،موجودہ لینٹ افسران مسلم لیگ( ن) کے مخا لف ہیں اور آئندہ انتخابات میں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں ،یقینی کامیابی کے لیے دونوں افسران کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے راجہ فاروق حید کی درخواست پر وزیر امور کشمیر نے وزیر اعظم نواز شریف کو لینٹ افسران کو تبدیل کرنے کی تجویز کی ہے اور قوی امکان ہے کے وزیر اعظم آئندہ چند روز میں دونوں افسروں کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیں گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں افسران کی تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر کی بیورو کریسی میں مرکزی حکومت ایسے ایماندار افسران کو تعینات کرے گی جو آئندہ انتخابات میں غیر جانبدارانہ کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں