پارٹی ورکرز عوام سے رابطہ بڑھائیں اور بھرپور محنت کریں ‘وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت

منگل 8 ستمبر 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سندھ کی پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ پارٹی ورکرز عوام سے رابطہ بڑھائیں اور بھرپور محنت کریں ۔منگل کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن)سندھ کی صوبائی قیادت کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور ہوا ۔

اجلاس میں عہدیداران نے سندھ کی عوامی سیاسی صورتحال اور بالخصوص ضلعی سطح کے سیاسی عوامل پر تفصیل سے غور کیا ۔پارٹی قیادت نے وزیر اعظم کو بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے صوبائی اور ضلعی سطح کے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں اور سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے بریف کیا اجلا س میں اس بات بھی اتفاق کیا کہ پارٹی کے پرانے اور وفادار ورکرز اور عوام سے رابطہ رکھنے والوں کو سامنے لایا جائے وزیراعظم نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی کہ وہ سندھ میں عوامی سطح پر جا کر مسلم لیگ (ن)کے حکومت کی گزشتہ ڈھائی سالہ کار کر دگی کو اجاگر کریں اور یہ بتائیں کہ مسلم لیگ (ن)سندھ کے عوام کی خدمت کر نا چاہتی ہے وزیر اعظم نے پارٹی قیادت سے کہاکہ پارٹی ورکر ز عوام سے رابطہ بڑھائیں اور بھرپور محنت کریں تاکہ الیکشن میں بہتر کار کر دگی کا مظاہرہ کیا جاسکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ‘ وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال ‘ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی ‘ جام معشوق علی ‘ اقبال ظفر جھگڑا ‘ وزیر مملکت برائے مواصلات عبد الحکیم بلوچ ‘ چیئر مین بی آئی ایس پی مارومیمن ‘ سینٹر نیہال ہاشمی ‘ سینیٹر راحیلہ مگسی ‘ محمد اسماعیل راہو ‘ بابوسرفراز جتوئی ‘ سید ایاز علی شاہ شیرازی ‘ ہمایوں خان ‘ مسرور جتوئی ‘ سورٹھ تھیبو ‘ سید اعجاز شاہ شیرازی ‘ سید شفقت حسین شیرازی ‘ اسلم ابڑو ‘ ارباب انور علی ‘ خیل داس کوہستانی ‘ شبیر انصاری ‘ زین انصاری ‘ ظفر اے شاہ ‘ چوہدری طارق ‘ ڈاکٹر شام سندر اور اعلی اکبر گجرنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں