راولپنڈی آرٹس کونسل میں ڈرامہ ’شہیدِوطن‘ پیش کیا گیا

منگل 8 ستمبر 2015 17:59

اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) سیکرٹری اطلاعات وثقافت حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر یوم دفاع کے موقع پرنیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں ڈرامہ ’شہیدِوطن‘ پیش کیا گیا جسے رانا کاشف نے تحریرکیا اورامین شہزادہ کی ہدایات تھیں ۔ فنکاروں میں امتیاز علی کاشف، امین شہزادہ، ریحا یوسف، خالدسعید، نعیم ببا، لالی شاہ، ڈاکٹرساجد، ضیااللہ نیازی، شجاعت ہمایوں، لبنیٰ شہزادی اور رانا کاشف شامل تھے۔

(جاری ہے)

ممبر پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر وقار احمدکے ہمراہ ڈرامہ دیکھا۔ ڈرامہ کے ذریعے پاک افواج کے شہداء کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آرٹس کونسل کی طرف پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی کا یہ بہترین ذریعہ تھا۔انھوں نے کہا کہ ہماری افواج نے ہرمحاذپردشمن کا ڈٹ کرمقابلہ کیا اورسرخروکیا۔ ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے متحدہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں