ہمار اکوئی اقدام سسٹم کیخلاف نہیں،مفاہمت کی سیاست سے پیپلزپارٹی کو نقصان بھی ہوا اور فائدہ بھی،الیکشن کمیشن کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 8 ستمبر 2015 19:31

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء ) پیپلز پارٹی کے رہنما وسابق وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمار اکوئی اقدام سسٹم کیخلاف نہیں،مفاہمت کی سیاست سے پیپلزپارٹی کو نقصان بھی ہوا اور فائدہ بھی،الیکشن کمیشن کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کوئی ادارہ اختیارات سے تجاوز کرے تو کام نہیں چلے گا،دہشت گردوں کی مدد کرنیوالوں کو سز املنی چاہئے۔

قمر زمان کائر ہ نے کہاکہ ہم تودہشت گردی کی وجہ سے ٹھیک سے انتخابات بھی نہیں لڑ سکے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ استعفوں کی سیاست نہیں ہونی چاہئے۔الیکشن کمیشن کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کررہے ہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں