ود ہولڈنگ ٹیکس سے تاجر برادری اور عام لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں، بینکوں کے پاس سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے اورنہ جمع کرانے والوں کی شناخت کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں
پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسلیم مانڈوی والا کابیان
منگل 8 ستمبر 2015 20:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماسنیٹرسلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس سے تاجر برادری کے ساتھ عام لوگ بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں کیونکہ بینکوں کے پاس سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے اورنہ جمع کرانے والوں کی شناخت کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے۔منگل کوجاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں موجود عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ق، ایم کیوایم ، جے یوآئی ف اور جماعت اسلامی کے ارکان نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مخالفت کی تھی تاہم پیپلزپارٹی کی تجویز پرانہوں نے اس ٹیکس کوقبول کیا تھا۔
پیپلزپارٹی نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مشروط حمایت اس لیے کی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمیٹی کو ود ہولڈنگ ٹیکس کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں واضح اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی۔(جاری ہے)
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس تاجر برادری اور عوام کو بری طرح متاثر کررہا ہے، کمرشل بنکوں کے پاس سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے اورنہ جمع کرانے والوں کی شناخت کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ، کمرشل بنک سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں سے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کررہے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے ٹیکس گزاروں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا ، اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ ایف بی آر نے اب تک کتنے نئے ٹیکس گزار سسٹم میں شامل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ود ہولڈنگ ٹیکس کو جگا ٹیکس قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ود ہولڈنگ ٹیکس پر نظرثانی کرے اور تاجروں کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ حل نہ ہو اتو تاجروں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتیں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوں گی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ملاقات
-
نادرا سے ڈیٹا چوری سکینڈل،8 افسران معطل ، درجن سے زائد کیخلاف کارروائی کا آغاز
-
پی ٹی آئی نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے حکومت کے انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
-
حکومت کا تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی بہتری کے مضامین شامل کرنے کا فیصلہ
-
وفاقی حکومت نے نگران حکومت کی معاشی شرح نمو پر نظرثانی رپورٹ جاری کردی