پاک چین اکنامک کاریڈور کے ذریعے تمام علاقائی ممالک کو تجارتی اور معاشی راہداریوں کے ذریعے جوڑا جائے گا،خرم دستگیر
دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پہلی مرتبہ عوام ، سیا سی پارٹیاں ، حکومت اور فوج ایک حکمت عملی پر متفق ہیں،احسن اقبال
منگل 8 ستمبر 2015 20:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا ویژن معاشی روابط کے ذریعے خطے کی مشترکہ خوشحالی کا حصول ہے جو امن کے دیر پا قیام کیلئے ضروری ہے، پاک چین اکنامک کاریڈور کے ذریعے تمام علاقائی ممالک کو تجارتی اور معاشی راہداریوں کے ذریعے جوڑا جائے گا، پاکستان میں جمہوری اقدار تیزی سے زور پکڑ رہی ہیں اور معاشرے میں بنیادی انسانی حقوق کے حصول کا احساس پختہ ہو گیا ہے، پاکستان امن وامان اور معیشت کے حوالے سے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے،وہ امریکی تھنک ٹینک’ایسٹ ویسٹ سینٹر‘ کے توسط سے پاکستان کے دورے پر آئے مختلف ممالک کے صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر تجارت نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ 2014سے ملک میں انتہا پسندی کے خلاف حتمی امن مشن کا آغاز ہو چکا ہے ، جس سے ملک کے طول وعرض میں امن تیزی سے بحال ہو رہا ہے، ملک کے بیشتر اقتصادی اعشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں جو موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی حکمت عملی کی نشاندہی کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی راہدایاں خطے کی تقدیر بدل دیں گی، وزیر اعظم نے ملکی باگ ڈور سنبھالنے کے فوراًبعد علاقے کے تمام ممالک کا دورہ کیا تاکہ ان ممالک سے تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے حالیہ چند ماہ میں متعدد نئی کسٹمز سہولیات فراہم کی ہیں جس کی بدولت گرتی ہوئی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے جغرافیائی مقام کو معاشی قوت میں تبدیل کریں گے،پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پہلی مرتبہ عوام ، سیا سی پارٹیاں ، حکومت اور فوج ایک حکمت عملی پر متفق ہیں، ملک میں انتہا پسندی کو معاشی، سماجی اور مذہبی مسئلے کے طور پر دیکھ رہے ہیں جس کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے مؤثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ..
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
پاکستان اور برطانیہ کا تعلیمی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہم کرنا خوش آئند ہے،فی وارڈ کم ازکم دس لاکھ روپے سالانہ فراہم کیے جائیں،ڈاکٹر ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا
ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید ..
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
آئیسکو چیف 26اپریل کو فیس بک اور ٹیلی فون پر صارفین کی شکایات سنیں گے
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
متروکہ وقف املاک کی چودہ سو سینتالیس ایکڑ زمین مختلف لوگوں اور اداروں نے گھیری ہوئی ہے
پولیس کے افسران کی پوسٹنگ اب چیف کمشنر کی مشاورت سے ہوگی ،نوٹیفکیشن جاری
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری