الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے محمد عارف کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

منگل 8 ستمبر 2015 20:29

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد عارف کی اسمبلی رکنیت ختم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل ملتان کے فیصلے کی روشنی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محمد عارف کی جعلی ڈگری ہونے پر ان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے محمد عارف کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ محمد عارف این اے 144 اوکاڑہ 2 سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں