الیکشن کمیشن نے انتخابی ٹریبونل کے فیصلے کے بعد (ن)لیگ کے محمد عارف چودھری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیا

منگل 8 ستمبر 2015 21:14

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)الیکشن کمیشن نے ملتان کے انتخابی ٹریبونل کے فیصلے کے بعدمسلم لیگ ن کے محمدعارف چودھری کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کانوٹیفکیشن جاری کردیاہے،نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان کے الیکشن ٹریبونل نے فیاض احمد خان غوری بنام چودھری محمد عارف حسین وغیرہ کیس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق این اے 144اوکاڑہ II سے چودھری عارف حسین کی رکنیت ختم کردی ہے اور اس کااطلاق21اگست سے کیاگیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں