گندم سے متعلق ہونے والی تحقیق نے کاشتکاروں کو پیداوار 224 فیصد تک بڑھانے میں مدد دی ٗسکندر بوسن
کاشتکاروں کو فی ہیکٹر پیداوار 862 کلو گرام سے 2800 کلو گرام تک بڑھانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ٗخطاب
منگل 8 ستمبر 2015 21:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ گزشتہ چار دہائیوں کے دوران گندم سے متعلق ہونے والی تحقیق نے کاشتکاروں کو پیداوار 224 فیصد تک بڑھانے میں مدد دی ہے، زرعی تحقیق کے باعث کاشتکاروں کو فی ہیکٹر پیداوار 862 کلو گرام سے 2800 کلو گرام تک بڑھانے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر سکندر حیات خان بوسن نے منگل کو گندم کی پیداوار بڑھانے سے متعلق پروگرام (ڈبلیو پی ای پی) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس قومی زرعی تحقیقاتی مرکز (این اے آر سی) میں منعقد ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کا ویلیو ایڈیشن میں حصہ 10 فیصد جبکہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں 2.1 فیصد ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کاشتکاری کے جدید طریقوں کو اپنا کر پیداوار میں مزید اضافہ کے امکانات روشن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کا اشتراک ضروری ہے جبکہ پاکستان زرعی شعبہ میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکا کی طرف سے پاکستان کے زرعی شعبہ میں بہتری اور ترقی کیلئے تعاون، پی اے آر سی سمیت اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ پا کستان میں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ زیادہ پیداوار میں اضافے کیلئے مزید بہتر طریقہ اپنانے کی ضرورت ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
سپریم کورٹ کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے حوالہ سے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کاا جلاس ، پہلی اور دوسری سہ ماہی کی شرح نمو اور جی ڈی پی گروتھ کا جائزہ لیا گیا
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاشی،سیاسی،دفاعی اور ثقافتی میدان میں تعاون بڑھانے سے ترقی کی نئی راہیں ..
نیپرا کی ڈسکوز کےفروری کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
فناشیل ٹائمز سٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ پوزیشن برقرار رکھی
کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل کے حق سے محروم کرنے کے بھارتی حکومتی اقدامات قانونی اور استحصالی ہیں، ..
ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،وفاقی وزیر داخلہ محسن ..
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا