یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ثقافتی شو میں فنکاروں کا 1965 ء کے شہدا ء اور فوجی جوانوں کے جذبوں کو خراجِ تحسین پیش
منگل 8 ستمبر 2015 21:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، وزارتِ اطلاعات ، نشریات اور قومی ورثہ کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کے موقع پر منعقدہ ثقافتی شو میں فنکاروں نے 1965 ء کے شہدا ء اور فوجی جوانوں کے جذبوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ملک کے بوڑھے ، بچے اور جوا ن جذبہ جہاد سے سر شار دفاع پاکستان کی یاد تازہ کرتے نظر آئے جبکہ اسی سلسلے میں پی این سی اے آڈیٹوریم میں فنکاروں نے جنگی ترانے اور گیت گا کر موجود نوجوانوں کے خون کا ایسا گرمایا کہ 1965ء میں ریڈیو پاکستان سے نشر کی جانے والے ان گیتوں کی یاد تازہ ہو گئی۔
اِس محفل کا آغاز رافع بانو نے ’’روشن تیری آنکھوں میں وفا کے جو دیئے ہیں‘‘ سے کیا۔ طلال ہمایوں نے اِس چمن میں سحر اور دل دے دیکھا پاکستان پیش کئے۔(جاری ہے)
معروف فنکار شاہد علی نے اپنی جان نظر کروں اور ساتھیومجاہدو سے ہال میں موجود جوانوں کو نعرہ تکبیر لگانے پر مجبور کیا۔ معروف فنکار افضال لطیفی اور اسلم مغل نے لا ہور کے محاذ کے جانثاروں کے لیے خصوصی خاکہ پیش کیا۔
معرو ف گلوکارہ محمودہ قمر نے اے راہِ حق کے شہیدو اور رنگ لائے گا شہیدوں کا لہوپیش کئے۔ ایک اور خاکہ پرچم کشائی میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل پرفارمنگ آرٹس گروپ کے فنکاروں نے’’ خیال رکھنا‘‘ اور ’’جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار‘‘ پر خصوصی ٹیبلو پیش کئے۔ گلوکار محمد علی نے اے وطن کے سجیلے جوانو اور یہ وطن تمارا ہے پیش کئے۔ رافعہ بانو نے اے پْتر ہٹاں تے نئیں وِکدے ، میرے ڈھول سپاہیااور وطن کی مٹی گواہ رہنا سے نوجوانوں کا خون گرمایا۔ پورے پروگرام میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور وطن پر مر مٹنے کے نعرے لگتے رہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر ..
عمران خان کی رہائی کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہوگی، علی محمد خان
معروف ادیب افسانہ نگاراے حمید کی برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..
مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ..
اہل پاکستان کے دل و دماغ میں کشمیر خون کی طرح شامل ہے،غلام مصطفی شاہ
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
پاکستان میں ساری سیاسی جماعتوں میں اتحاد واتفاق پیدا کرنا ہوگا،ظاہر لطیف سلہریا
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ رائل چیلنجرز بنگلورو اور سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
سرگودھایونیورسٹی میں 20ویں سالانہ سپورٹس گالا اور 45 ویں آل پاکستان فٹ بال چیمپئن شپ کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد