اسلام آبادپولیس نے منشیا ت فروشی اور قما ر با زی میں ملو ث14ملزمان کو گرفتار کرلیا

قبضہ سے 4کلو 815گر ام چرس ، داؤ پر لگی رقم15ہزار روپے ، آ لا ت قما ر با زی بر آمد کر لئے

منگل 8 ستمبر 2015 21:55

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 ستمبر۔2015ء)پولیس نے منشیا ت فروشی اور قما ر با زی میں ملو ث14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4کلو 815گر ام چرس ، داؤ پر لگی ہو ئی رقم15ہزار روپے ، آ لا ت قما ر با زی بر آمد کر لیے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تما م ایس ایچ او ز ایسے جر ائم میں ملو ث اشخا ص کے خلا ف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس پی صدر زون رضو ان عمر گو ند ل نے منشیا ت فروشی میں ملو ث ملزمان کی گرفتار ی کے لیے ا یس ایچ او تھا نہ رمنا انسپکٹر فیا ض رانجھا ، محمد اسحا ق سب انسپکٹر ودیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی۔ پولیس ٹیم نے سپیشل چیکنگ کے دوران کشمیر ہا ئی سے کا ر نمبر GAG-8004 کو مشکو ک جا ن کر روک کر چیک کیا جس ملزم اکر ام الحق چلا رہا تھا دوران تلاشی کا ر سے 4کلو 400 گرام چرس برآمد ہو ئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

مزید تفتیش جا ر ی ہے ۔ تھا نہ کھنہ پولیس کو مخبر خا ص نے اطلا ع دی کہ بلا ل ٹا ؤن میں اس وقت لو گ قما ر با زی میں مصروف ہیں ۔ اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے توکا میا بی یقینی ہے ۔اس اطلا ع پر ایس ایچ او تھا نہ کھنہ انسپکٹر عاشق محمد ،ساجد محمو د اے ایس آئی و دیگر پر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے بر وقت کا رروائی کر تے ہو ئے بلا ل ٹا ؤن میں چھا پہ ما را اس چھا پے کے دوران پولیس ٹیم نے 08جو ار یوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا۔

ملزمان میں محمد اعجا ز ، جا بر ، غلا م مصطفی، راشد، طا ہر ، محمد اشرف ، محمد اسحا ق ، اور جا بر خا ن شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی رقم15ہزارروپے اور آ لا ت قما ر با زی بر آمد کر لیے ۔ملزمان کے خلاف تھا نہ کھنہ میں قما ر با زی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیا ۔ تھا نہ گو لڑ ہ پویس نے دوران گشت چار ملزمان حفیظ، صہیب، فیضا ن اور آ صف کو گرفتار کرکے ان سے 2ڈبے بئیر کے بر آمد کرلیے۔

تھا نہ کو ہسار پولیس نے دوران گشت ملزم منصب کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 415گر ام چرس بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تما م ایس ایچ او زکو ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انکی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں