آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہیے گا،محکمہ موسمیات

بدھ 9 ستمبر 2015 11:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔

(جاری ہے)

تاہم سرگودھا،فیصل آباد ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیرمیں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 30 ملی میٹر جبکہ سرگودھا 24، راولاکوٹ 06، اور جوہرآباد میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر، نوپورتھل میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سبی، تربت، سکھر، اوکاڑہ، کوٹ ادو اور رحیم یار خان 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں