کامن ویلتھ یوتھ گیمز ، ایک اور پاکستانی ویٹ لفٹرز عبدالرحمن نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

بدھ 9 ستمبر 2015 12:34

کامن ویلتھ یوتھ گیمز ، ایک اور پاکستانی ویٹ لفٹرز عبدالرحمن نے چاندی کا تمغہ حاصل کر لیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء)پاکستان کے ایک اورویٹ لیفٹرز عبدالرحمن نے کامن ویلتھ یوتھ گیمزکے ویٹ لیفٹنگ کے مقابلوں میں چاندی کے تمغہ حاصل کر لیا اب تمغوں کی مجموعی تعداد دو ہوگئی ہے اس سے قبل پاکستان کے اور طلحہ طالب نے بھی چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے ‘ سمویا میں جاری کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان کے ویٹ لیفٹرز عبدالرحمن نے 77 کلوگرام اور طلحہ طالب نے 56کلوگرام میں چاندی کے تمغے حاصل کر لئے جبکہ تیسرے ویٹ لیفٹر محمد عثمان نے 62 کلوگرام میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، پاکستانی دستے کے سربراہ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے دستے نے چار مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کی، جن میں ویٹ لیفٹنگ، باکسنگ، سکواش اور ٹینس شامل ہیں،ان میں ویٹ لیفٹنگ کے کھلاڑیوں نے میڈلز حاصل کئے،قومی دستے میں ویٹ لیفٹنگ کے طلحہ طالب، محمد عثمان اور عبدالرحمن ، باکسنگ کے علی بخش، ندیم اور محمد شفیق، سکواش کے شیر علی اکبر، اسرار احمد اور سعادیہ گل جبکہ ٹینس کے نیلوفر خالد،مزمل مرتضیٰ اور ردا خالد شامل ہیں اورکامن ویلتھ یوتھ گیمز 11 ستمبر تک سمویا میں جاری رہے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں