پوٹھوار فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

بدھ 9 ستمبر 2015 12:34

پوٹھوار فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوار فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ پرسوں جمعہ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر حسین نقوی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے افتتاحی میچ حیدری کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں