سی ڈی اے کا ایک اور کارنامہ،کھیل کے میدا ن اورقبرستان پلاٹ بنا کر الاٹ کر دیئے

بدھ 9 ستمبر 2015 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی انتظامیہ سرکاری اراضی کو چائنہ کٹنگ کرنے میں کراچی کی لینڈ مافیا کو بھی مات دے گئی‘ کھیلوں کے میدان اور قبرستانوں میں پلاٹ بناکراعلیٰ بیورو کریٹس ‘ سیاستدانوں ‘ سی ڈی اے افسران و ملازمین اورجنرل پبلک کو الاٹ کردیئے‘ معتبر ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

09 ستمبر۔2015ء کو بتایا کہ سی ڈی اے حکام نے گزشتہ چند ماہ کے دوران سیکٹر آئی ایٹ‘ جی الیون ‘ ایف ایٹ اور ایف الیون کے چار گراؤنڈ اور قبرستان بااثر افراد کو اربوں روپے مالیتی پلاٹ الاٹ کئے۔ ذرائع کے مطابق سیکٹر آئی ایٹ تھری کے کھیل کے میدان کی اراضی نجی سکول کو الاٹ کی گئی اسی طرح آئی ایٹ مرکز کے گراؤنڈکی اراضی ایک سرکاری ادارے کو الاٹ کردی گئی۔

(جاری ہے)

سیکٹر جی الیون کی گلی نمبر 73 میں واقع ایک گراؤنڈ کی اراضی پر بارہ پلانٹ بناکرالاٹ کردیئے گئے افسوسناک امر یہ ہے کہ مذکورہ پلاٹ مبینہ طورپر ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ذریعے ایف آئی اے اور نیب کے افسران کو الاٹ کئے گئے اسی طرح سیکٹر ایف ایٹ میں واقع فٹ بال گراؤنڈ پر وکلاء نے بزور طاقت اپنے چیمبرز اور ڈسپنسری قائم کر رکھی ہے ایف الیون سیکٹر کے قدیمی قبرستان پر متاثرین کے آباؤ و اجداد کی قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے سی ڈی اے پراپرٹی مینول کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ایک درجن سے زائد پلاٹ بنا کر نیلام عام کردیئے گئے۔

افسوسناک امر یہ ہے کہ سی ڈی اے کے ان قانونی اقدامات جو اب چائنہ کٹنگ سے معروف ہیں پر ایکشن لینے والے سرکاری ادارے بھی اس مکروہ دھندے میں ملوث نظر آتے ہین جس کے باعث اربوں روپے کی چائنہ کٹنگ کا دھندہ سی ڈی اے میں عروج پر نظر آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں