وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ایٹمی اثاثوں، سول نیوکلیئر پلانٹس سے توانائی کے حصول کے امور کا جائزہ

بدھ 9 ستمبر 2015 15:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ایٹمی اثاثوں، سول نیوکلیئر پلانٹس سے توانائی کے حصول کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں جوہری اثاثوں اور میزائل ٹیکنالوجی کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر دفاع خواجہ آصف ،وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سمیت نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قومی سلامتی اور دفاع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل مظہرجمیل نے سول اورعسکری قیادت کو جوہری اثاثوں،اہم تنصیبات، جوہری و میزائل ٹیکنالوجی، سول نیو کلیئر پلانٹس سے توانائی کے حصول پر بریفنگ دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں