میڈیا جمہور کی آواز ہے،میڈیا کو تحفظ دینے اور توانا بنانے کیلئے ریاست ذمہ داری پوری کر رہی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل پرمذمتی بیان

بدھ 9 ستمبر 2015 18:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کراچی میں سینئر صحافی آفتاب عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا جمہور کی آواز ہے،میڈیا کو تحفظ دینے اور تواناء بنانے کیلئے ریاست ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اطلاعات نے آفتاب عالم کی ٹارگٹ کلنگ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قوانین دے دیئے ہیں، قومی سلامتی کے وفاقی ادارے بھی مقاصد حاصل کرنے کیلئے ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں