وزیر داخلہ نے جعلی شناختی کارڈکے اجراء میں ملوث نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کردیا

اس کے ساتھی پولیس اہلکار کی گرفتار ی کے لئے چھاپے جاری غیر ملکیوں کو غلط طریقوں سے پاکستانی شناخت دینے والوں کے خلاف بلا تفریق و امتیازکارروائی کو تیز کیا جائے،وزیر داخلہ کی چیئرمین نادرا کو ہدایت

بدھ 9 ستمبر 2015 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر نادرا کے اس اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو جعلی شناختی کارڈ بنانے میں مبینہ طورپرملوث تھا جبکہ اس کے ساتھی پولیس اہلکار کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی نشاندہی میڈیا رپورٹ کے ذریعے ہوئی۔

رپورٹ میں شامل پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا جیسے اہم قومی ادارے کے تشخص کو نقصان پہنچانے والے اور ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے نادرا کے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ غیر ملکیوں کو غلط طریقوں سے پاکستانی شناخت دینے والوں کے خلاف بلا تفریق و امتیازکارروائی کو تیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں