وفاقی وزیر اطلاعات کی کراچی میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت

قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرے ٗپرویز رشید

بدھ 9 ستمبر 2015 22:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات نشریات سینیٹرپرویز رشید نے کراچی میں صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کی دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں سندھ حکومت اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوانین کی تیاری اور وفاقی اداروں کو ذمہ داریاں سونپ کر تعاون فراہم کررہی ہے ،وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ضروری قوانین تیار کرکے دیئے ہیں اور قومی سلامتی کے وفاقی ادارے بھی ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاقی اور صوبائی حکومتوں‘ پارلیمنٹ‘ جمہوری سیاسی جماعتوں ‘ علماء حق اور نڈر صحافیوں کے اتحاد سے اس عفریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے صحافی آفتاب عالم کی شہادت پر ان کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں