وزیراعظم کی نگرانی میں کی گئی کوششوں کے نتیجہ میں اب ملک بھر سے پولیو کے وائرس کا خاتمہ ہونے والا ہے ٗعائشہ رضا فاروق

اپنے بچوں کا تحفظ کرنا ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے ٗمستقبل کی نسل کو صحت مندانہ زندگی کی فراہمی کے پابند ہیں ٗخطاب

بدھ 9 ستمبر 2015 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) پولیوکے خاتمہ بارے وزیراعظم کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نگرانی میں کی گئی کوششوں کے نتیجہ میں اب ملک بھر سے پولیو کے وائرس کا خاتمہ ہونے والا ہے وہ بدھ کو یہاں سول سوسائٹی کے معروف اور نمایاں نمائندگان اور سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل فورم کے شرکاء سے خطاب کررہی تھیں۔

فورم میڈی ایشنز پاکستان نے ملک میں حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو کے خاتمہ کے عزم کی حمایت اور تعاون کے سلسلہ میں تشکیل دیا ہے۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی کی شخصیات نے معمول کی پولیو مہم بارے معاشرے میں مثبت تاثر اجاگرکرنے اور پولیو ورکرز کو سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کنسورشیم بنایا ہے۔ سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے لازمی طور پر پولیو کے قطرے پلائے جانے والے سینیٹ میں پیش کئے گئے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے سینیٹ میں پیش کیا جانے والا یہ قانونی بل پولیو کی موجودہ صورتحال میں بہتری لانے کی طرف اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کا تحفظ کرنا ہمارے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم اپنی مستقبل کی نسل کو صحت مندانہ زندگی کی فراہمی کے پابند ہیں۔فورم کے شرکاء نے ملک بھر میں پولیو کے قطرے پلانے کی ضرورت اور اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے شعور و آگاہی پیدا کرنے بارے کھل کر اظہار خیال کیا کلیدی مقررین میں انسانی حقوق کی سرکردہ رہنما طاہرہ عبداﷲ ، ماہر تعلیم مہناز عزیز اکبر، صنفی ماہر ڈاکٹر رخشندہ پروین، پی ٹی وی کے عصمت اﷲ نیازی، کا لم نیاز عمار مسعود، ڈرامہ نگار، عرفان احمد عرفی ، ایم پی اے مسز معراج ہمایوں اور کئی دیگر شامل تھے۔

قبل ازیں میڈی ایشنز کے چیئرمین بورڈ وجیہہ اختر نے نیشنل چائلڈ ہیلتھ کنسوریشم کے اغراض و مقاصد اور پس منظربارے شرکاء کو بتایا اور کہا کہ اس فورم کی تشکیل کا بنیادی مقصد معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو کے بارے میں معاشرہ میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں