نیلم میں چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ 3 کوہ پیماؤں کا سراغ نہ مل سکا، ریسکیو ٹیم تلاش کیلئے 10 ستمبر سے مشن کا آغاز کریگی

بدھ 9 ستمبر 2015 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء) وادی نیلم کے قریب چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے 3 کوہ پیماؤں کا ابھی تک سراغ نہیں مل سکا۔ ریسکیو ٹیم کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے 10 ستمبر سے مشن کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30 اگست کو 3 کوہ پیما عمران ‘ عثمان ا ور خرم چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے جن کا ا بھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ جن کی تلاش کیلئے فلائنگ کلب آف پاکستان کی معاونت سے 6 رکنی ٹیم نیلم ویلی پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو ٹیم کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے 10 ستمبر سے اپنے مشن کا آغاز کرے گی۔ فلائنگ کلب کے مطابق تینوں کوہ پیماؤں سے آخری رابطہ 5 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں