پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، پاکستان کامیابی کے ساتھ ’’ ای آفس سسٹم ‘‘ نافذکرنے والا پہلا سارک ملک ہے ، پاکستان ’’ تعلیمی بنیادوں پر معیشت ‘‘کے فروغ ، معاشی و معاشرتی ترقی کے حصول کیلئے ’’ایکسلر ٹیڈ ڈیجیٹلائزیشن کے وژن پر تندہی سے کام کررہا ہے

وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن کی مائیکرو سافٹ کمپنی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 9 ستمبر 2015 23:11

پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، پاکستان کامیابی کے ساتھ ’’ ای آفس سسٹم ‘‘ نافذکرنے والا پہلا سارک ملک ہے ، پاکستان ’’ تعلیمی بنیادوں پر معیشت ‘‘کے فروغ ، معاشی و معاشرتی ترقی کے حصول کیلئے ’’ایکسلر ٹیڈ ڈیجیٹلائزیشن کے وژن پر تندہی سے کام کررہا ہے

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 ستمبر۔2015ء ) وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہاہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے ، پاکستان سارک ممالک میں وہ پہلا ملک ہے جس نے کامیابی کے ساتھ ’’ ای آفس سسٹم ‘‘ کو نافذ کیا، یہ اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان ’’ تعلیمی بنیادوں پر معیشت ‘‘کے فروغ ، معاشی و معاشرتی ترقی کے حصول کیلئے ’’ایکسلر ٹیڈ ڈیجیٹالزیشن کے وژن پر تندہی سے کام کررہا ہے۔

وہ بدھ کو بین الاقوامی آئی ٹی کمپنی مائیکرو سافٹ کی جنرل منیجر برائے نیپا مس سیلا سرہان کی قیادت میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفدسے ملاقات میں بات چیت کررہی تھیں ۔ وزیر مملکت انوشہ رحمن نے اس دوران آئی ٹی سے متعلقہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں چیئرمین پی ۔ٹی۔ اے سید اسماعیل شاہ او رممبر ایچ آر ،آئی ٹی طاہر مشتاق بھی شریک ہوئے ۔

مس سیلا سرہان نے وزیر مملکت کو اپنی کمپنی کی علاقائی حکمت عملی کے خدو خال بتاتے ہوئے کہاکہ مائیکرو سافٹ انہی جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروا کر معاشرتی تبدیلی ، ہیومن ریسوس کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہتی ہے ۔ جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مس سیلا نے کہاکہ مائیکرو سافٹ کمپنی آئی ٹی سے متعلقہ مختلف شعبہ جات میں حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر خصوصی منصوبوں پر کام کرنے کرنے کی خواشمند ہے ۔

انوشہ رحمن نے وفد کے شرکاء پر واضح کیا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بہت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہا ہے ۔ پاکستان سارک ممالک میں وہ پہلا ملک ہے جس نے کامیابی کے ساتھ ’’ ای ۔ آفس سسٹم ‘‘ کو نافذ کیا جو اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان ’’ تعلیمی بنیادوں پر معیشت ‘‘کے فروغ ، معاشی و معاشرتی ترقی کے حصول کیلئے ’’ایکسلر ٹیڈ ڈیجیٹالزیشن Accelereted Digitilazition کے وژن پر تندہی سے کام کررہا ہے ۔

انہوں نے وفد کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی کے شعبہ کے فروغ کے لئے بہت سے منصوبوں پر کام کررہی ہے ۔ ہم پاکستان کی آئی ٹی کمپنیوں کو بین الاقوامی معیار پر متعارف کروانے کیلئے ان کی ’’ سی ۔ ایم ۔ ایم۔ آئی سرٹیفیکیشن سے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں ۔ مزید برآں پسماندہ اور دور افتادہ دیہی علاقوں کے مکینوں کیلئے ’’500‘‘ ٹیلی سینٹرز بنائے جارہے ہیں ۔

وزیر مملکت نے وفد کو بتایا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نوجوان آئی ٹی ماہرین کیلئے ’’ اسٹیٹ آف دی آرٹ ‘‘ ’’ ٹیک سٹی‘‘ سینٹر بنانے جارہی ہے ۔ ہماری حکومت اپنے شہریوں کو جدید ترین تکنیکی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔ لہذا تمام وہ جدید تکنیکی مصنوعات جو کم قیمت جدید اور معیاری ہونگی ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں