پاکستان سمیت دنیا بھر میں خود کشی کی روک تھام کا عالمی دن منایاگیا

جمعرات 10 ستمبر 2015 11:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیابھر میں خودکشی کی روک تھام کا عالمی دن جمعرات کومنایا گیا۔ خودکشی سے بچاو کا عالمی دن ہر سال 10 ستمبر کو ساری دنیا میں منایا جاتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر روز تین ہزار انسان خودکشی کے ذریعے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیتے ہیں یعنی ہر ہفتے اکیس ہزار لوگ، ہر ماہ نوے ہزار لوگ اور ہر سال دس لاکھ اسی ہزار انسان خودکشی کے ذریعے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کرلیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بھوک، غربت، بیماریوں اور علاج سے محرومی کی وجہ سے خودکشی کرنے والے لوگوں کی تعداد نوے فیصد سے زیادہ ہے۔ اسوقت پاکستان بیشمار مسائل کا شکار ہے، ایک طرف بد امنی اور دہشت گردی کا بازار گرم ہے تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ و بھتہ خوری کی وجہ سے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان نوکری سے محروم ہیں، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، آج کا نوجوان اپنے مستقبل سے مایوس ہے جس سے لوگ اعصابی تناوٴکا شکار ہیں۔یہی اعصابی تناوٴبالآخر خود اپنے ہاتھوں اپنی جان لینے پر انسان کو مجبور کردیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں