اسلام آباد : پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 12:30

اسلام آباد : پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں البتہ داعش پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے لیے خطرہ ہے، داعش سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، کیونکہ دہشت گردی ہم سب کا مشترکہ مسئلہ ہے، انہوں نے بتایا کہ افغان سفیر کا دفتر خارجہ کا دورہ معمول کے مطابق تھا، قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت سے کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کرنا چاہتے ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں