بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کی بحالی سے دنیا بھر میں ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے ‘ ڈیوڈ رچرڈ سن

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:42

بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کی بحالی سے دنیا بھر میں ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے ‘ ڈیوڈ رچرڈ سن

اسلام آباد /دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ سن نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کی بحالی سے دنیا بھر میں ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی بڑھ سکتی ہے ‘ دونوں ممالک کو سیریز کھیلنے پر توجہ دینی چاہیے ‘ سزا یافتہ کھلاڑیوں کی بحالی میں آئی سی سی مکمل تعاون کریگی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز ضروری ہے اس سے دنیا بھر میں دلچسپی پیدا ہوگی ۔دونوں اہم حریف ہیں اور ان کے درمیان میچ سے کھیل کو بھی بہت فائدہ ہوسکتا ہے ۔سزا یافتہ کھلاڑیوں محمد عامر ‘ سلمان بٹ اور محمد آصف کی ٹیم میں واپسی کے بارے میں رچرڈ سن نے کہاکہ ٹر بیونل نے انہیں کھیلنے کیلئے فٹ قرار دیا تھا اور وہ ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آسکتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی کو اس مقصد کیلئے جس قسم کے تعاون کو ضرورت ہوگی آئی سی سی فراہم کریگی تاہم ان کھلاڑیوں کی شہرت اور کھیل کی ساکھ کو بہتر بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں