قومی ریسلنگ اور ہینڈبال ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کے لئے ویٹ ٹریننگ کی

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:47

قومی ریسلنگ اور ہینڈبال ٹیموں کے کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کے لئے ویٹ ٹریننگ کی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ریسلنگ اور ہینڈبال ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گذشتہ روز جناح فٹنس سنیٹر میں فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کی، قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ رشید سہیل نے بتایا کہ کھلاڑی روزانہ صبح فزیکل فیٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ اور ریس لگاتے ہیں ‘ شام کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ کرتے ہیں کیمپ میں ملک بھر سے 30 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں،ہینڈبال کے کوچ رانا اظہار الحق نے بتایا کہ ہینڈبال کے کھلاڑی ہفتہ میں دو بارہ فزیکل فٹنس کیلئے ویٹ ٹریننگ کرتے ہیں اور روزانہ شام ہینڈبال کی فزیکل ٹریننگ کرتے ہیں، جناح فٹنس سنٹر کے انچارج انصر عباس نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں سیف گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے تربیتی کیمپ جاری ہیں اور ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنے، اپنے مقررہ دن ویٹ ٹریننگ کرنے کے لئے آتے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انصر عباس نے بتایا کہ سنٹر میں تمام مشینری درست ہے اور کھلاڑی اس سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں