پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

جمعرات 10 ستمبر 2015 12:47

پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کل جمعہ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگا، چیئرمین میڈیا کمیٹی رانا تنویراحمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی ، جن میں اکبر کلب، الفیصل کلب، القائم کلب، سی ڈی اے کلب، ایورگرین کلب، فالکن کلب، فیڈرل کلب، فرئنڈز کلب، گنگال کلب، غوری کلب، حیدری کلب، ہما کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، اسلام آباد کلب، جناح کلب، کرن کلب، مہران کلب، ملت کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، پاک سپورٹنگ کلب، پی ای ایف کلب، پونا کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، قائداعظم کلب، رمنا کلب، راوی کلب، روور کلب، ینگسٹر کلب، یوتھ پاور کلب، ذیشان کلب اور رائل پلیئرز شامل ہیں ان ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ٹورنامنٹ ناک سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے افتتاحی میچ حیدری کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان ساڑھے چار بجے کھیلا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں