بے نظیر ایئرپورٹ پر جہازوں کی رفتار ناپنے والے آلے پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات

جمعرات 10 ستمبر 2015 15:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب نصب جہازوں کی رفتار ناپنے والے آلے (DVOR)ڈوپلر ویری اومنی رینج کی مشینری پر سیکورٹی کے ناقص انتظامات اور اربوں روپے کی مشینری پر صرف ایک سیکورٹی اہلکار تعینات ہے ۔ ذرا ئع کے مطابق (DVOR)ڈوپلر ویری اومنی رینج کا آلہ جس کا کام جہازوں کی رفتار سے متعلق کنٹرول روم کو آگاہ کرنا ہوتا ہے جبکہ (DVOR) کسی بھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ا یک اہم مشینری تصور کی جاتی ہے اور ہوائی آمد و رفت کا دار و مدار بھی اسی مشینری پر ہوتا ہے ۔

اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء کے مطابق اسلام آباد میں موجود بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ( اربوں روپے کی ) انتہائی حساس مشینری (DVOR) کی سیکورٹی پر صرف ایک ہی اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہوتا ہے جو کہ کسی بھی وقت اس کسی بڑے حادثے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

(DVOR) کام کرنا چھوڑ دے تو فضاؤں میں موجود جہازوں کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس کے باعث ایئر ٹریفکنگ میں خلل پیدا ہوتا ہے اور جہازوں کی لینڈنگ ناممکن ہو جاتی ہے ۔

چند روز قبل بلوچستان کے علاقوں میں جیوانی اور گوادر میں بھی دہشت گردی نے ایئرپورٹ پر حملے کئے تھے جس میں جیوانی ایئرپورٹ کے (DVOR) کو تباہ کر دیا گیا تھا جس سے جہازوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہوا تھا اور گوادر ایئرپورٹ پر دہشت گردی کے دو راکٹ حملے کئے اور اس حملے میں بھی (DVOR) کو ہی نشانہ بنایا گیا جو کہ ناکام رہا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں