وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن کی الوداعی ملاقات

جمعرات 10 ستمبر 2015 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر دفاع و پانی وبجلی خواجہ محمد آصف سے امریکی سفیر رچرڈ جی اولسن نے جمعرات کو الوادعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاع اور پانی وبجلی کے منصوبوں سے متعلق امور اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے سبکدوش ہونیوالے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے فروغ کیلئے مثبت اور تعاون پر مبنی کردار کو سراہا ۔

رچرڈ اولسن نے پاکستان میں سماجی شعبے کے حوالے سے ہونیوالی ترقی کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ امریکہ پاکستان سے توانائی ، انسانی وسائل اور انفراسٹرکچر کے فروغ کے شعبوں میں تعاون کریگا۔ خواجہ محمد آصف نے رچرڈ اولسن کی مستقبل کی سفارتی ذمہ داریوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ امریکہ نے رچرڈ اولسن کی جگہ ڈیوڈ ہیل کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کیا ہے جو رچرڈ اولسن کی مدت مکمل ہونے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں