برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ہماری پوزیشن واضح ہے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر سے متعلق ضرور بات ہو گی، پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں،ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی ہفتہ وار نیوز بریفنگ

جمعرات 10 ستمبر 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ہماری پوزیشن واضح ہے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر سے متعلق ضرور بات ہو گی، پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں،ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

وہ جمعرات کو ہفتہ وار نیوز بریفنگ دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں تمام دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، دہشت گردی مشترکہ مسئلہ ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں،اچھے اور برے طالبان میں کوئی فرق نہیں رکھا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغانستان کی مدد کر رہے ہیں۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق چاہتے ہیں،بھارت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق ہماری پوزیشن واضح ہے، بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر سے متعلق ضرور بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں