آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی سیٹ 4سال سے خالی ہونے کے باعث آئندہ عام انتخا بات کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
جمعرات 10 ستمبر 2015 16:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی سیٹ 4سال سے خالی ہونے کے باعث آئندہ عام انتخا بات کے بنیادی مراحل مکمل نہ ہوسکیں گے،بروقت تقر ری نہ ہونے کے باعث 2لاکھ سے زائد نوجوان ووٹرز کا الیکشن سے باہر ہونے کا خدشہ ہے ۔
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ چار سال سے چیف الیکشن کمیشنر کی پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن گزشتہ الیکشن میں کیے گئے اقدامات سے ایک انچ بھی آگے نہ بڑھ سکا ہے جس کی وجہ سے عام انتخابات میں 2لاکھ سے زائد ووٹر ز کا لیکشن کے عمل سے باہر ہونے کا خدشہ ہے بروقت الیکشن کمیشنر کی تقرری نہ ہو سکی تو نئی ووٹر لسٹیں مرتب کرنے میں دشواری کا سامنا ہو گااور اس بات کا قوی امکان ہے کہ نئی ووٹر لسٹیں مرتب نہ کی گئیں تو موجودہ لسٹوں پر ہی الیکشن کروانا پڑے گا، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ انتخابی فہرستیں پندرہ سال پرانی ہیں اگر چیف الیکشن کمیشن کی تعیناتی کر کے نئے ووٹر کو رجسرڈ کرانے کی مہم شروع نہ کی گئی تو انہی پندرہ سالہ پرانی لسٹوں پر الیکشن کروائے جائیں گے کیونکہ الیکشن کمیشن کو فہرستوں کی پرینٹگ کے لئے کم از کم پانچ ماہ درکار ہوں گے جبکہ اگلے تین ماہ میں جو ووٹر رجسٹر ہو پائیں گے وہی قابل قبول ہوں گئے ووٹ رجسٹر کروانے کا موجودہ عمل اتنا پیچیدہ ہونے کی وجہ سے شاید ہی کوئی نیا ووٹر بن پائے ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے تجاویز موجودہ حکومت کو چار سال پہلے وفاق کی جانب سے بھجوا دیں تھیں جس پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے وزیر خزانہ لطیف اکبر کی سربرائی ایک کمیٹی بنائی تھی لیکن ابھی تک انتخابی اصلاحات کے لیے بھی کوئی عملی کام نہیں کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر نے دورہ پا کستان پر شاندار استقبال کرنے پر صدر اور وزیراعظم سمیت پوری قوم کا شکریہ کیا ہے، ..
زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، ..
ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی ، پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع
سینیٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کر دیا گیا
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس ..
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
ایوان بالا میں فوجداری قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2023 پیش کردیا گیا
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے افسران کا بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمت کے لئے درخواست دینے کی تاریخ میں توسیع
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
وفاقی وزیررانا تنویرکی زیر صدارت وفاقی کمیٹی برائے زراعت کا اجلاس
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت