اسلام آباد : نیشنل ایکشن پلان پر اعلی سطح کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف نے عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان اجلاس کا دوسرا سیشن ہوا ، جس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی. وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملدرآمد کو مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے. وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر عمل ہوا ہے زیادہ تر پر عمل نہیں ہورہا ، کسی صوبے میں پیش رفت زیادہ ہے ، کہیں کم ہے اور کہیں بالکل بھی نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس نتیجہ خیز ہونا چاہئیے ۔

(جاری ہے)

نیشنل اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی کےہرحصےپرعمل درآمدضروری ہے،دہشت گردی کےخاتمےکےلیےچوکنارہناہوگا۔وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ انسداددہشت گردی سےمتعلق آج کادن اہمیت کاحامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں