اسلا م آباد : ملک میں بہت سی ایسی این جی اوز بھی کام کر رہی ہیں جن سے متعلق کوئی اتہ پتہ نہیں ہے، ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو ریاستی طاقت ہی سے کچل ڈالیں گے، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 ستمبر 2015 18:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 ستمبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا نیشنل ایپکس کمیٹی کا اجلا س انتہائی اہم تھا،اجلاس میں اہم فیصلے بھی لیے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ اسلحہ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے جارہے ہیں اور نادرا کی مدد سے انٹرنیشنل و قومی این جی اوز کا ڈیٹا بیس بنانا چاہتے ہیں،اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بے تحاشہ انٹرنیشنل این جی اوز گزشتہ 12سالوں سے بلا اجازت کام کررہی تھیں لیکن ڈھائی ماہ کی محنت کے بعد پالیسی تیار کر لی ہے جس کے تحت این جی اوز کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔(جاری ہے)
چوہدری نثار کا کہناتھا کہ نئی پالیسی کا مطلب این جی اوز پر قدغن لگانا نہیں بلکہ این جی اوز کو قانون کے دائرے میں کام کرنے پر لاناہے۔
چوہدری نثار کا کہناتھا کہ انٹرنیشنل این جی اوز کو مانیٹر کرنا وفاق کی ذمہ داری ہے لیکن ہم یہ پالیسی صوبوں کے ساتھ شیئر کریں گے جبکہ ڈومیسٹک این جی اوز کی مانیٹرنگ صوبوں کا کام ہے۔ان کا کہناتھا کہ اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،خود کش بمبار اسلام کی علامت نہیں ہیں،مدارس کی قیادت سے مشاورت کے بعد ان کی رجسٹریشن کی جائے گی اور رجسٹریشن کا فارم انتہائی آسان بنایا جائے گا تاکہ کوئی مشکل پیش نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو چیلنج کرنے والوں کو ریاست کی طاقت سے ہی کچل دیا جائے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے عام اسلحہ کے نام پر اندھیر نگری مچائی ہوئی تھی اس لیے اسلحہ کے سائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہاہے جبکہ نادار کی مدد سے پنجاب اور سندھ میں یہ کام جاری ہے اور دیگر دونوں صوبوں میں بھی جلد شروع کیا جائے گا،سال کے آخر تک اسلحہ لائسنس کی تجدید نہ کروانے والوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کمپنیاں صرف نام کی کمپنیاں ہیں کیونکہ ان کے پاس جو اسلحہ ہے اس میں سے بیشتر چلتا ہی نہیں ہے جبکہ کچھ سیکیورٹی گارڈ اسلحہ چلانا بھی نہیں جانتے ہیں اس لیے فیصلہ کیا گیاہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کو سال میں ایک دفعہ ٹریننگ دی جائے گی جس میں انہیں اسلحہ چلانے اور صورتحال سے نمٹنا سکھایا جائے گا تاکہ وہ بھی دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا سکیں۔چوہدری نثار کا کہناتھا کہ گزشتہ 14برسوں میں افغان مہاجرین بہت مستحکم ہو گئے ہیں،انہوں نے یہاں جائیدادیں خرید لیں ہیں اور ہو کام کر رہے ہیں جبکہ ابھی بھی 15لاکھ مہاجرین غیر رجسٹرڈ ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت