وزیراعظم کی زیرصدارت انسداد پولیوکے بارے میں قومی ٹاسک فورس کا اجلاس

حکومت قلیل مدت میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان نے انسداد پولیو مہم میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، وزیراعظم نوازشریف کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 10 ستمبر 2015 18:10

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے قلیل مدت میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے انسداد پولیو مہم میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں انسداد پولیو کے بارے میں قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے وزراء اعلیٰ کی طرف سے ان کے صوبوں میں کامیاب انسداد پولیو مہم کے انعقاد کے لئے تعاون کو سراہا۔ وزیراعظم نے انسداد پولیو کے بارے میں قومی ٹاسک فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ٹاسک فورس کی چیئرپرسن کو خراج تحسین پیش کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں