اردو زبان کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع

جمعرات 10 ستمبر 2015 19:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اردو زبان کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے وزارتوں اور ڈویڑنوں کو ویب سائٹس ترجیحی بنیادوں پر اردومیں کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

کابینہ ڈویژن کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویڑنوں کو اردو میں بھجواگیا ہے جس کے ساتھ سپریم کورٹ کا آٹھ اگست کا فیصلہ بھی لگایا گیا۔تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں ویب سائٹس اردو میں کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ٗ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویب سائٹ اردو میں تبدیل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں