اسلام آباد ٗ تحریک انصاف کے دھرنے میں موسیقی کا رنگ جمانے والے ڈی جے بٹ کے ناقابل ضما نت وارنٹ گرفتاری

جمعرات 10 ستمبر 2015 19:01

اسلام آباد ٗ تحریک انصاف کے دھرنے میں موسیقی کا رنگ جمانے والے ڈی جے بٹ کے ناقابل ضما نت وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے دھرنے میں موسیقی کا رنگ جمانے والے ڈی جے بٹ اور ان کے ضمانتی کے ناقابل ضما نت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد کے اسسٹنٹ کمشنروقاص رشید نے دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی جی بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،ڈی جے بٹ کے نئے وکیل قیصرعباس نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ ڈی جے بٹ ہیں جس پر جج نے کہا کہ اگر وہ بیمار ہیں تو میڈیکل سرٹیفکیٹ کیوں پیش نہیں کیا گیا،عدالت نے عدم حاضری پر ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کے تفتیشی افسر سلیم رضا کو بھی غیرحاضری پر نوٹس جاری کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں