جنگلات کے تحفظ کے لیے ایک شفاف اور مربوط واضح پالیسی بنائیں گے،کمیٹی قانونی اور غیر قانونی لکڑی کا معاملہ حل کرنے کے لیے اپنی سفارشات جلدمرتب کرے
گورنرگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرکا ٹمبر پالیسی سے متعلق اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
جمعرات 10 ستمبر 2015 19:52
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان و وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں جنگلات کے تحفظ کے لیے ایسی پالیسی مرتب دی جائے جس سے جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ کی حوصلہ شکنی ہو۔ وہ جمعرات کو گلگت بلتستان کی ٹمبر پالیسی سے متعلق ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
اجلاس میں گلگت بلتستان کونسل کے ممبرایم این اے اسفندیار بھنڈارا، گلگت بلتستان کے وزیر جنگلات حاجی محمد وکیل ،وفاقی سیکرٹری برائے اُمور کشمیر عابد سعید ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین ،جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل امجد گوندل اور سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں ٹمبر پالیسی سے متعلقہ کئی امور زیر غور آئے ۔
اجلاس میں ماضی کی 5 ٹمبر پالیسیز کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیاکہ ایسی شفاف پالیسی مرتب دی جائے جس سے جنگلات کے بے دریغ کٹاؤ کو روکا جا سکے۔اجلا س میں گورنر گلگت بلتستان نے اس بات پر زور دیا کہ ایم این اے اسفن یار بھنڈارا اور طارق فضل چوہدری پر مشتمل دو رکنی کمیٹی قانونی اور غیر قانونی لکڑی کا معاملہ حل کرنے کے لیے اپنی سفارشات جلدمرتب کرے جس کی مدد سے لکڑی کو شفاف طریقے سے نکالا جا جاسکے۔اجلاس میں یہ بات محسوس کی گئی کہ گلگت بلتستان میں زیادہ تر جنگلات نجی ملکیت ہیں اور بے شمار لوگوں کا کاروبار اس شعبے سے وابستہ ہے لہذا اس ٹمبر پالیسی کو مرتب کر کے ایسا فارسٹ پلان دیا جائے جس سے لوگوں کے روزگار کے ساتھ حیاتیاتی زندگی اور ماحولیات کا بھی تحفظ کیاجاسکے۔اجلاس میں وزیر اعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے ممبر ایم این اے اسفند یار بھنڈارا کو متعلقہ حکام نے گلگت بلتستان میں موجود قانونی وغیر قانونی لکڑی سے متعلق تفصیلاً آگاہ کیا تاکہ اس لکڑی کے جلد بندوبست کے لیے کمیٹی اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے سکے۔گورنر گلگت بلتستان نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو کمیٹی کے ممبران سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ 3ہفتے کے وقت میں کمیٹی کو ضروری معلومات فراہم کی جائیں تاکہ ٹمبر پالیسی اور فارسٹ ورک پلان پر آگے بڑھا جاسکے اور اس شعبے سے متعلق ضروری قانونی سازی کی جاسکے۔ جس سے جنگلات کے غیر قانونی کٹاؤ کا تدارک ممکن ہو۔ اُنہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جنگلات ہمارے ماحولیات کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب پرلازم ہے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
اسلام آباد پولیس نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن کے دوران 8 مشکوک افراد کو گرفتار ..
اسپیکر قومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کی کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت ، قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع ..
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے ..
ملک کے اہم اقتصادی اشاریے معیشت میں بہتری کی عکاسی کررہے ہیں،امیدہے موڈیز جلد ملک کی کریڈٹ ریٹنگ میں ..
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی بطور ایڈیشنل ..
صدر مملکت آصف علی زرداری کی قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس ..
صدر مملکت کی جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ قائم مقام چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان کو مذکورہ عدالت کا چیف جسٹس ..
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ..
ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)
رانا ثناء اللہ کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت