قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا ’’قانون فوجداری ترمیمی بل 2014‘‘ سے متعلق 2بلوں بارے وزارت قانون کی طرف سے سفارشات تیار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار ، قانونی رائے دینے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ارکان سمبلی شائستہ پرویز اور عالیہ کامران کی طرف سے پیش کئے گئے دو الگ الگ بلوں ’’قانون فوجداری ترمیمی بل 2014‘‘ بارے وزارت قانون کی طرف سے سفارشات تیار نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت کو بل بارے قانونی رائے دینے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی۔

دیگر دو بل آئندہ اجلاس تک موخر کر دئیے گئے۔ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے چیئرمین رانا شمیم احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین غالب خان ‘ شیخ محمد اکرم ‘ سید افتخار الحسن ‘ میاں شاہد حسین ‘ علی حسن گیلانی ‘ نعمان اسلام شیخ ‘ نواب یوسف تالپور ‘ نسیمہ کشور خان ‘ شیر اکبر خان ‘ شائستہ پرویز اور عالیہ کامران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم‘ سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ اور سابق سیکرٹری قومی اسمبلی محمود سلیم مرحوم کے ایصال ثو اب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ ماروی میمن کی طرف سے پیش کیاگیا ایک ایسا ہی بل ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے موخر کر دیاگیا۔ کمیٹی نے اسلحہ لائسنس پالیسی میں اصلاحات لانے کی بھی ہدایت کی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں