''یہ آٹا گوندھتے ہوئے بھی ہلتی ہے‘‘ چوہدری نثارکا پریس کانفرنس میں حکومت پر کی جانے والی بلا جواز تنقید کا محاورتاً جواب

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات چوہدری نثار علی خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران حکومت پر کی جانے والی بلا جواز تنقید کا جواب محاورتاً دیا اور ساس بہو والی ضرب المثل بھی دیدی کہ ’’یہ آٹا گوندھتے ہوئے بھی ہلتی ہے‘‘ ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کچھ لوگوں نے حکومت پر تنقید کا ٹھیکہ لے رکھا ہے اور پھر کچھ لوگ شام کو وعظ کرتے ہیں۔ نجانے کیوں وہ حکومت کو بلا وجہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ہم 10 سال کا گند صاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے دوران پریس کانفرنس تنقید کے جواب میں ساس بہو والی ضرب المثل بھی دی اور کہا کہ ’’یہ آٹا گوندھتے ہوئے ہلتی کیوں ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں