کرپشن خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کو ختم کر کے عوام کو غربت سے نجات دلائیں گے، نیب صرف قوانین کی پاسداری کرنے والے ادارہ ہے ،، قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں

چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری کا اقوام متحدہ کے کرپشن سے متعلق ادارے کی کانفرنس سے خطاب

جمعرات 10 ستمبر 2015 20:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب )کے چیئرمین قمر الزمان چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کرپشن کی لعنت کو ختم کر کے عوام کو غربت سے نجات دلائیں گے، نیب ایسا ادارہ ہے جو صرف قوانین کی پاسداری کرتا ہے، قوانین کو سامنے رکھتے ہوئے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں ایک مقامی ہوٹل میں اقوام متحدہ کے کرپشن سے متعلق ادارے کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ چیئرمین نیب قمر الزمان چوہدری نے کہا کہ جہاں پر کرپشن ہو گی وہاں ہاتھ ڈالا جائے گا، ہم آج نامساعد حالات کے باوجود بھی کرپشن جیسی لعنت کو ختم کر کے ملک کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں، عوام نے جو ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے غربت جنم لے رہی ہے اور اس لعنت کو ختم کر کے غربت کو بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف بین الاقوامی اور ملکی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تا کہ ملک کی معاشی حالت کو بہتر کیا جا سکے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے کرپشن سے متعلق ادارے کی مندوب میں کینیڈیشن نے کہا کہ پاکستان میں نیب کرپشن کے خلاف اچھا کام کر رہا ہے اور اقوام متحدہ کا کرپشن سے متعلق ادارہ بھی یہی چاہتا ہے، دنیا کے تمام معاشروں سے کرپشن کی لعنت کو ختم کیا جائے، ہمارے یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف کی جانے والی کوششوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں