حکومت نے ملک سے پولیو کا وائرس ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے ، محمد نواز شریف
مقصد کیلئے صوبوں کے تعاون سے چلائی جانیوالی مہم کامیاب رہی ہے ، کم از کم وقت میں یہ کام مکمل کر لیں گے، وزیراعظم
جمعرات 10 ستمبر 2015 20:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے پولیو کا وائرس ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے اس مقصد کیلئے صوبوں کے تعاون سے چلائی جانیوالی مہم کامیاب رہی ہے اور ہم کم از کم وقت میں یہ کام مکمل کر لیں گے ۔ اس مقصد کیلئے تمام تر سیاسی اور مالی امداد میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔ وہ جمعرات کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں پولیو کے خاتمے کے بارے میں قائم کی گئی قومی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور ٹاسک فورس کی فوکل پرسن سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے اس ضمن میں قومی ٹاسک فورس کے اقدامات کے اچھے نتائج نکلے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے پولیو کیخلاف بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون کو بھی سراہا اس موقع پر وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں پولیو کے خاتمے کیلئے جاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔
ٹاسک فورس کی فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے بتایا کہ 2014 ء کے مقابلے میں 2015 ء میں پولیو کے کیسوں کی تعداد 82 فیصد کم ہوئی ہے بہتر پروگرام اور اعلیٰ معیار کی ویکسین کے استعمال سے پنجاب اور سندھ میں دسمبر 2014 ء کے بعد سے کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی علاقوں میں مسائل درپیش ہیں تاہم اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2014 ء اور 2015 ء کے چھ ماہ میں 28 کروڑ 20 لاکھ بچوں کو ویکسین دینے کا پروگرام بنایا گیا جبکہ 26 کروڑ 70 لاکھ کا ہدف حاصل کر لیا گیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت