چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس میں کراچی میں شہید ہونیوالے صحافیوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی

جمعرات 10 ستمبر 2015 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس میں کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونیوالے دو صحافیوں آفتاب عالم اور ارشد علی جعفری کی روح کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہاکہ صحافیوں پر حملے قابل مذمت ہیں دہشتگرد مایوس ہوکر اب صحافیوں کونشانہ بنارہے ہیں پوری قوم کو ایسے ایک دوواقعات سے ناامید نہیں ہوناچاہیے انشاء اﷲ ملک سے بہت جلد دہشتگردی اورعسکریت پسندی کامکمل خاتمہ ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں