اسلام آباد، پولیس مقا بلو ں اور کا ر چوری میں مطلو ب پا نچ رکنی کا ر لفٹر گر وہ گرفتار

جمعرات 10 ستمبر 2015 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) اسلام آ باد اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے انتہا ئی مطلو ب کا ر لفٹر گر وہ جو کہ منیر اعرف لا ہو ر ی کے نا م سے مشہور پا نچ رکنی گر وہ جو کہ پولیس مقا بلو ں میں ملو ث تھا کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تین کا ریں ، متعدد جعلی رجسٹر یشن بکیں اور جعلی ٹر انسفر لیٹر بر آمدکر لیے گئے ہیں ۔ ملزمان نے راولپنڈی ، اسلام آ باد اور لا ہو ر سے گا ڑ یا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے مزید تفتیش جا ری ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق کا ر چوری کی روک تھا م اور ملزمان کی گرفتار ی و مسروقہ گا ڑ یو ں کی بر آمد گی کے لیے سینئر پولیس افسران نے ایس پی انو سٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد الیا س کوٹا سک دیا ۔ جنہو ں نے اے ایس پی کا ر سیل کی زیر نگر انی انچارج کا ر سیل سید عبد الستا ر شاہ ، محمد افضل سب انسپکٹر ،سرفراز احمد، محمد شریف ، دانش فاروق اے ایس آئیز ،کنٹیبلا ن گل میر ، فہدا مین ، محمد نثار، محمد شہزاد ، ذکا اﷲ پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل د ے کر کا ر چوروں کے خلاف اورکا ر ریسورز کے خلاف مو ثر کا رروائی کے لیے ہد ایت کی ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے انتہا ئی مطلو ب کا ر لفٹر وں کا گر وہ جو کہ منیر اعرف لا ہو ر ی کے نا م سے مشہور پا نچ رکنی گر وہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان جو کہ قبل ازیں پولیس مقابلو ں اور پو لیس پا ر ٹی پر فائر نگ میں مطلو ب وارنٹی و اشتہا ری متعدد مقدما ت میں چا لا ن شدہ سزا یا فتہ ہیں ۔ راولپنڈی، اسلام آ باد اور لا ہور سے گا ڑ یا ں چوری کرکے انجن و چیسزنمبر ات ٹمپر ڈ کرکے جعلی رجسٹر یشن بک اور ٹر انسفر لیٹر تیا ر کرتے ہیں ۔

ملزمان میں 1.۔منیر احمد عرف منیر ا لا ہو ری سکنہ بر ہا ن ، 2عمر ان عرف شیر ولد سجا د خا ن سکنہ پشاور ، نمبر 3۔قاسم رضا ولد محمد رضا سکنہ کو ہا ٹ ،نمبر 4۔آ صف جا وید ولد محمد جا وید سکنہ پشاور ، نمبر 5۔ کامر ان عرف کا می ولد عبد القدیر سکنہ پشاور کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ سوزوکی بو لا ن نمبر AW-522 ما ڈل 2014ء، کر ولا کا ر LEA-3588اور سوزوکی مہر ان رجسٹر یشن نمبر LEA-1065ما ڈ ل 2014 متعدد جعلی رجسٹر یشن بکیں اور جعلی ٹر انسفر لیٹر بر آمد کی گئی ہیں ۔

ملزمان نے راولپنڈی ، اسلام آ باد اور لا ہو ر سے گا ڑ یا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔ جبکہ ملزم کا مر ان عر ف کا می ولد عبد القدیر پولیس مقا بلہ تھا نہ مار گلہ کے مقدمہ نمبر 843/14میں مطلو ب تھا اسی طر ح ملزم منیر تھا نہ سبز ی منڈی اور تھا نہ مار گلہ کے کا ر چوری کے مقدما ت میں چالا ن یا فتہ ہے ملزم قاسم رضا ، ملزم آ ٓصف جا وید اور عمران بھی راولپنڈی اور اسلام آ باد کے مختلف مقدما ت میں چا لا ن یا فتہ ہیں اور راولپنڈی اور اسلام آ باد میں متعدد گا ڑ یا ں چوری کر نے کا انکشاف کیا ہے۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیا نی نے اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پو لیس ٹیم کی اس اچھی کا رکر دگی کو سرا ہتے ہو ئے تعریفی اسناد اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ پولیس ٹیم کے لیے آئی جی اسلام آ باد طا ہر عالم خا ن سے بھی خصوصی انعاما ت کی سفارش کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں