حکومت اور ہڑتالی ڈاکٹرز مابین مذاکرات کامیاب،حکومت کی ہیلتھ رسک الاؤنس کا نوٹیفکیشن 7 روز میں واپس لینے کی یقین دہانی, ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے نادرا چوک پر 3روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا

چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹرسرتاج کی سربراہی میں5رکنی وفد نے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسے ملاقات کی

جمعرات 10 ستمبر 2015 22:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 ستمبر۔2015ء) حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین ہیلتھ رسک الاؤنس کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہو گئے،حکومت کی جانب سے ہیلتھ رسک الاؤنس کا نوٹیفکیشن سات روز میں واپس لینے کی یقین دہانی پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے تین روز سے جاری نادرا چوک میں دھرنا ختم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو حکومت اور ڈاکٹرز کے مابین ہیلتھ رسک الاؤنس پر مذاکرات کامیاب ہو گئے،ڈاکٹروں کی جانب سے چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی ڈاکٹرسرتاج کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارسے ملاقات کی۔

ملاقات میں مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری کیڈ بھی موجود تھے،مذاکرات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ، ڈاکٹر سرتاج نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کامیاب مذاکرات ہو گئے ہیں انہوں نے پیر کو دوبارہ مذاکرات کیلئے بلایا ہے اور ہیلتھ رسک الاؤنس کے نوٹیفکیشن کو سات روز کے اندر واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی یقین دہانی کے بعد تین روز سے جاری نادرا چوک میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کا دھرنا ختم کر دیا گیا،قبل ازیں گزشتہ روز ڈاکٹروں نے اسلام آباد کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی کا بائیکاٹ جاری رکھااور دھرنے میں پیپلز پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،تحریک انصاف ، اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شر کت کی اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اپنی حمایت کا بھر پور یقین دلایا،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کا ہیلتھ رسک الاؤنس حق ہے،حکومت فوراً ڈاکٹروں کے مطالبات کو پورا کرے۔

مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری کیڈ نے دھرنے میں شرکت کی، اور ڈاکٹروں کے وفدکو حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کی پر مائل کیا،ڈاکٹر طارق فٖضل چوہدری ڈاکٹروں کے ایک وفد کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کیلئے اپنے ساتھ لے گئے،جس کے بعد حکومت اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے،اور حکومت نے ہیلتھ رسک الاؤنس کا نوٹیفکیشن 7 روز میں واپس لینے کی یقین دہانی کروا دی ،جس کے بعد ڈاکٹرز اور پیر میڈیکل سٹاف نے 3روز سے جاری اپنا دھر نا ختم کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں